بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال؛ وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ اور اہم اجلاسوں سے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو غائب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں امن و امان کی انتہائی مخدوش صورتحال کے باوجود صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو منظر عام سے مسلسل غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے بھی وزیر داخلہ موجود نہیں تھے۔
وزیر اعظم کے اس انتہائی اہم دورہ کوئٹہ کے دوران بھی وزیر داخلہ بلوچستان غائب رہے اور ان کی جانب سے کوئی شرکت نظر نہیں آئی۔ موجودہ گھمبیر حالات میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو آج امن و امان کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اہم اجلاسوں میں بھی کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں، جو کہ صوبے کی موجودہ حساس صورتحال کے پیشِ نظر انتہائی تشویشناک ہے۔
