کوئٹہ ‘ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع؛ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ قیادت کی شریک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔
اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک ہیں۔
