کوئٹہ میں شہداء کے لواحقین سے ملاقات کیے بغیر وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد روانہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں 21 شہدا کے میتوں کے ہمراہ جاری دھرنے کے شرکا یا قیادت سے ملاقات یا مذاکرات کے بغیر واپس کوئٹہ کینٹ سے اسلام آباد روانہ ‘ وزیر اعظم شہباز شریف آج دوپہر کوئٹہ پہنچے تھے اور کوئٹہ کینٹ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کی وہی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ شہر میں وزیر اعلیٰ ہائوس یا گورنر ہائوس بھی نہیں آئے ‘ کوئٹہ میں شہدائے ہنہ وڑک کے لواحقین کا دھرنا آج پانچویں روز جبکہ شہدائے زیارت کے لواحقین کا دھرنا آج صبح سے جاری ہے۔
دونوں دھرنوں میں مجموعی طور پر 21 شہدا کی میتیں رکھی گئی ہے جن کا مطالبہ تھا کہ وہ صوبائی حکومت کے بجائے وزیر اعظم یا آرمی چیف سے مذاکرات کرینگے تاہم وزیر اعظم کوئٹہ شہباز شریف کوئٹہ آئے مظاہرین سے کسی قسم کے مذاکرات کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
