ہنہ اوڑک سے اغواء کیے گئے 9 افراد مبینہ طور پر رہا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواء ہونے 9 افراد کو مسلح افراد نے رہا کردیا
ذرائع کے مطابق مغوی افراد کی رہائی کیلئے کل علاقے کی بزرگوں اور معتبرین کا ایک وفد پہاڑوں میں مسلح افراد کے پاس گیا تھا آج مغرب کو مسلح افراد جو خود کو ٹی ٹی پی والے کہہ رہے ہیں نے مغویوں کو رہا کردیا…!
