شہباز گِل نے مریم نواز کی تصویر پر کیا کہا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کے ساتھ تصویر پر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے تبصرہ کیا ہے۔مریم نواز نے لیگی رہنماؤں کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ساتھ ٹوئٹ میں اپنے چاہنے والوں سے کیپشن دینے کے لیے کہا۔


مریم نواز کے چاہنے والوں نے اس تصویر پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے کیپشن سے متعلق بتایا ۔

شہباز گِل نے بھی اس تصویر پر تبصرہ کیا، انہوں نے لکھا کہ ’یہ ہے باجی کی ذہنی حالت، اگر دوسروں کی تصویر بری آئی ہوئی ہو تو باجی اسے ضرور شیئر کرتی ہیں تا کہ وہ خود اور بہتر نظر آئیں۔ حد ہے خود غرضی کی۔‘


اس پر مریم نواز نے تو ردعمل نہیں دیا لیکن عظمیٰ بخاری نے شہباز گِل کو ماضی یاد دلا دیا۔عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’سادہ سی تصویر میں بھی اپنے اندر کی گندگی نکال لی جائے، ویسے تصویر ہماری، باجی ہماری، جس کو اچھا نظر آنے کیلئے آپ جیسوں کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،آپ ہیں کون؟
انہوں نے ہیش ٹیگ ’شہباز گل کون ہے‘ کا بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ سال 2020 میں مریم نواز نے ایک میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ شہباز گل صاحب کون ہیں میں ان کو نہیں جانتی۔