نورا فتیحی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف ڈانسر نورا فتیحی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس سے متعلق انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

نورا نے اپنے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کی دعا اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا مثبت آنے بعد حالات بہت مشکل ہوگئے تھے لیکن اب میں اپنی بھرپور صحت اور توانائی کے لئے کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔خیال رہے کہ نورا گزرشتہ سال 28 دسمبر کو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔