جہانگیر ترین نے سعد رفیق کو بھائی قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے خواجہ سعد رفیق کو بھائی قراردیدیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟
انہوں نے کہاکہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔اس مو قع پر موجود پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی راجہ ریاض نے کہاکہ ن لیگ میں شمولیت نہیں ہے بس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔