کراچی: ٹریفک کے 2 مخلتف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لانڈھی میں اسپتال چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ لیاقت آباد میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

WhatsApp
Get Alert