کراچی: ابراہیم حیدری سے گٹکا فروش گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوران گشت کارروائی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے دیسی تیار کردہ 06 کلو سے زائد گٹکا / ماوا برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا / ماوا فروخت کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔خیال رہے کہ گرفتار ملزمان میں رحیم اللہ اورعثمان شامل ہیں۔