جیل سے نکلنے والے مرتضٰی عرف مرتو نے ہتھیاروں سے لیس بندوں کو لیکر میرے نوجوان کزن کو بےدردی سے قتل کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل جیل سے نکلنے والے مرتضٰی عرف مرتو نے سیکڑوں ہتھیار سے لیس بندوں کو لیکر میری کزن کے شوہر کو قتل کردیا۔ ام رباب چانڈیو نے ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہماری زمینوں پر ٹریکٹر چل رہے تھے کہ جس پر ان وحشی قاتلوں درندوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میری کزن کے شوہر کو قتل کردیا، جو کہ تہرے قتل کیس کے مشیر میرے کزن ریاض چانڈیو کو بے دردی سے قتل کردیا ہے۔
میں سوال کرتی ہوں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے، میں آئی جی پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں، آرمی چیف سے اپیل کرتی ہوں کہ ہم آئین قانون کے مطابق ایک جنگ لڑ رہے ہیں، پہلے بھی ہم نے اپنے تین پیاروں کے جنازے اٹھائے ہیں، آج میرے نوجوان کزن کو قتل کردیا گیا۔
اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟
کچھ دیر قبل جیل سے نکلنے والے مرتضٰی عرف مرتو نے سیکڑوں ہتھیار سے لیس بندوں کو لیکر میری کزن کے شوہر کو قتل کردیا.
ام رباب چانڈیو نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا#HumNews #ummerubab pic.twitter.com/77Op2vqUML— HUM News (@humnewspakistan) July 10, 2026
سندھ پولیس کا اس میں منفی رویہ ہے۔
آئی جی پولیس نے اپیل کرتی ہوں کہ سخت ایکشن لے کر قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔ بعد ازاں ام رباب چانڈیو کے کزن کے شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں عدالت سے بری ہونے والا مرتضیٰ چانڈیو کو دوبارہ نامزد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں ام رباب چانڈیو کی کزن کے شوہر ریاض چانڈیو کو قتل کردیا گیا، جس کا مقدمہ تھانہ فرید آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ مقتول کے بھائی احسان چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں مرتضیٰ چانڈیو سمیت 10 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مدعی احسان چانڈیو نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ مقتول ریاض چانڈیو، ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے مشہور زمانہ قتل کیس میں مشیر تھے۔ مقدمے میں نامزد ملزم مرتضیٰ چانڈیو اور دیگر افراد پہلے بھی ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل کیس میں نامزد رہ چکے ہیں۔ ملزمان کو کچھ عرصہ قبل ہی عدالت نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں مرتضیٰ چانڈیو کو بری کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
