خبر کے مطابق پیٹرول 13 روپے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، منظوری وزیراعظم دیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی غریدہ فاروقی کے مطابق امریکہ ایران حملے ہوئے ہیں اور مہنگا تیل فٹافٹ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ خبر کے مطابق پیٹرول 13 روپے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ منظوری وزیراعظم دیں گے۔ کئی ہفتوں سے جنگ بندی تھی عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتیں مسلسل گر گئی تھیں مگر پاکستان میں سستا تیل پہنچنے میں ‘کئی سال’ لگنے تھے کیونکہ سنگاپور کا پلیٹس انڈیکس اتنا ہی سست تھا جتنی پاکستان کی معیشت ۔
۔ لیکن اب صرف دو تین دن سے امریکہ ایران حملے ہوئے ہیں اور مہنگا تیل فٹافٹ پاکستان پہنچ گیا ہے اور سنگاپور کے پلیٹس انڈیکس کو بھی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔
دوسری جانب عالمی منڈیوں میں جمعے کوخام تیل ، سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی دیکھنے کو ملی ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.37ڈالر کمی سے 71.71 اور برینٹ کروڈ کے سودے 0.46فیصد کمی سے 75.84ڈالر فی بیرل طے پائے ۔سونے کی قیمت میں 10.04 ڈالر فی اونس کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کے سودے 4113.60ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کے سودے 0.28 ڈالر کمی سے 60.47 ڈالر فی اونس طے پائے ۔ مکئی کی قیمت میں 0.50 ڈالر اور گندم کی قیمت میں 4.50 ڈ الرفی بشل کمی ہوئی جس سے مکئی کی قیمت 449.50 اور گندم کی قیمت 615.25ڈالر فی بشل ہوگئی۔
