وزیراعظم کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون ، خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جمعے کے روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے باہمی وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاس داری کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت خطے اور اس سے باہر باہمی افہام و تفہیم، احترام اور مشترکہ خوش حالی کے فروغ کے لیے پائیدار بنیاد فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ، امن برقرار رکھنے کے لیے مخلصانہ اور دیانت دارانہ کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور پُرتپاک جذبات کا اظہار بھی کیا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں حالیہ حملوں کے تناظر میں قطر کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert