امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان : امریکی نیوز ویب سائٹ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کےلیے ثالث متحرک ہوگئے ہیں، وسیع سفارتی کوششیں جاری ہیں، 2دن کے بعد حملوں کا سلسلہ بھی تھم گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق قطر، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے حکام نے بدھ کے روز امریکی اور ایرانی حکام سے کشیدگی میں کمی کےلیے ٹیلیفونک رابطے کیے، ثالثی کے عمل میں شریک ذرائع کے مطابق تناؤ میں کمی کی کوششیں جاری ہے تاکہ تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ مقرر کی جا سکے۔
