ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ


تهران(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے امریکا پر غیرقانونی اقدامات کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو اس کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اپنے غیر قانونی اقدام سے پیدا تمام قانونی اور سیاسی مضمرات کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کے غیر قانونی جارحیت کے اقدام روکنے کے لیے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔
امیر سعید ایروانی نے زور دیا کہ یقینی بنایا جائے کہ امریکا اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے ۔

WhatsApp
Get Alert