کراچی بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی بورڈ کی جانب سے جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال2021کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (SSC-Part I)جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے .

سائنس گروپ میں 157255 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے تھے جن میں سے 153417طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے .
امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 82143 طلباء اور71274 طالبات شریک ہوئیں، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 3838 رہی . تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 145949رہی اور کامیابی کا تناسب 95.13 فیصد رہا . چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں