ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے کی معمولی کمی سے 176 روپے 767 پیسے پر بند ہوا ہے۔


گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176 روپے 92 پیسے تھی ۔ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔