روس میں پہلی بار روبوٹس کی شادی، ویڈیو وائرل


روس(قدرت روزنامہ)روس میں پہلی بار روبوٹس کی شادی کی تقریب سجائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی بار روبوٹس کی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ماسکو کی لائبریری میں ہونے والی تقریب میں رابرٹ اور میٹلڈا کو روبوٹ میاں بیوی قرار دیا گیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں روبوٹس کو ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں روبوٹس کو ویڈنگ بریسلیٹس بھی پہنائے گئے۔
رابرٹ کو ایک آفس ورکر اور بلاگر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ میٹلڈا ایک بیلرینا روبوٹ ہے۔

WhatsApp
Get Alert