اداکارہ دیا مرزا نے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے اپنے بیٹے آویان کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے . دیا مرزا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے .


انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو میں بیٹے آویان کو کھلونے کے ساتھ کھیلتے ہو ئے دیکھا جاسکتا ہے . اداکارہ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ دیا مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے 6 ماہ بعد پہلی مکمل ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے .
واضح رہے کہ دیا مرزا نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس جولائی میں بیٹے آویان کی پیدائش ہوئی تھی . اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں