ضلع مستونگ کو دوبارہ قلات ڈویژن میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن پرامن اور آئینی جدوجہد کریں گے ‘نواب اسلم رئیسانی
ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کی مذمت ؛

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرکے کوئٹہ ڈویژن کا حصہ بنانے کی غیر مشاورتی اور عوامی خواہشات کے برعکس حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ضلع مستونگ کو دوبارہ قلات ڈویژن میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن پرامن اور آئینی جدوجہد کریں گے۔
