پرواز کے دوران جہاز کی کھڑکی اکھڑ گئی، مسافر گرنے سے بال بال بچ گیا

یونان(قدرت روزنامہ)یونان سے جرمنی جانے والی پرواز کے دوران جہاز کی کھڑکی اپنی جگہ سے اکھڑ گئی۔
جہاز کی کھڑکی اپنی جگہ سے اکھڑنے کے بعد 61 سالہ مسافر تقریباً جہاز سے نیچے گرتے گرتے بچا۔
عینی شاہدین کے مطابق مسافر کا سر اور کندھے جہاز سے باہر نکل گئے تھے تاہم اس کی بیوی اور دیگر مسافروں نے اسے مضبوطی سے پکڑ کر اندر کھینچ لیا۔
واقعے کے بعد آکسیجن ماسک کھل گئے، طیارہ ہنگامی طور پر تقریباً 9 ہزار فٹ نیچے لایا گیا اور بحفاظت واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
زخمی مسافر کو معمولی زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
