بنگلادیش: کئی روز کی بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 44 افراد ہلاک

بنگلا دیش(قدرت روزنامہ)بنگلا دیش میں کئی روز کی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 44 افراد ہلاک ہوگئے۔
بنگلا دیشی حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے جنوب مشرقی علاقوں کے 7 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوج اور امدادی کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن بجلی کی بندش، تباہ شدہ سڑکیں اور منقطع مواصلاتی رابطے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔
