ماشکیل فائرنگ واقعہ: ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، شاہد رند

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ماشکیل میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، شاہد رند
حکومت بلوچستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، شاہد رند
معصوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، شاہد رند
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، شاہد رند
حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، شاہد رند
بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، شاہد رند
ریاست شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور دہشت و خوف پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی، شاہد رند
حکومت بلوچستان عوام کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور امن کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، شاہد رند
