پاکستان

تحریک انصاف کا ایک ہی کپتان ہے وہ صرف عمران خان ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ایک ہی کپتان ہے وہ صرف عمران خان ہے، میرے پاس کوئی جہاز نہیں ہے، جس کا جہاز ہے اس نے کس طرف رخ کرنا ہے وہی جواب دے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران جہانگیرترین کے بیان سے متعلق سوال پر کہا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی کپتان ہے وہ صرف عمران خان ہے، میرے پاس کوئی جہاز نہیں ہے، جس کا جہاز ہے اس نے کس طرف رخ کرنا ہے وہی جواب دے گا۔
انہو نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو صحت کارڈ دیئے جارہے ہیں، شہری صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک علاج کراسکتے ہیں، احساس پروگرام کے تحت 52 ہزار افراد کو قرض کی سہولت دی جارہی ہے، احساس راشن پروگرام کے تحت آٹا، دال اور گھی پر سبسڈی دی جائے گی، پاکستان میں 80 لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں، راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بنیادی اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں جلد ہی نئی پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی، ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کار پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا، واسا میں2011 کے بعد کوئی نئی بھرتی نہیں ہوسکی۔ واضح رہےمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی لیکن شادی کی اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء اور شوگر ملز کیس کے نامزد ملزم جہانگیر ترین صحافیوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے جہاں ان سے کئی سیاسی سوالات کیے گئے۔
اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی مسلم لیگ ن کی طرف جا سکتا ہے؟ اس کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے ، خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ تقریب میں شریک ن لیگی رہنماء سردار ایاز صادق نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے‘ ان سے وجہ پوچھیں، جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے علاوہ سب ہی مسکرا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں