پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ افسر کونسلر فیصل رانا برطانیہ کے شہر روچڈیل کے نئے میئر منتخب

لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر کونسلر فیصل رانا کو برطانیہ کے شہر روچڈیل کا نیا میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ فیصل رانا پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے اور پاکستان نیوی میں بطور کمیشنڈ آفیسر خدمات انجام دینے کے بعد لیفٹیننٹ کمانڈر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ وہ 1996 میں برطانیہ منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے کاروبار کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کے شعبے میں قدم رکھا اور پہلی بار 2018 میں کونسلر منتخب ہوئے۔
انہوں نے روچڈیل ٹاؤن ہال میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں باقاعدہ طور پر میئر کا چارج سنبھالا، جبکہ ان کی اہلیہ محترمہ ارم فیصل نے میئرس کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ فیصل رانا کی اس کامیابی کو اوورسیز پاکستانی برادری اور پاکستان نیوی کے سابق اعلیٰ حکام کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے ملک کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز قرار دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert