تائیکوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کیلئے اسپانسرز کی متلاشی

تھائی لینڈ(قدرت روزنامہ)تائیکوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ دو پاکستانی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے اسپانسرز کی متلاشی ہیں۔

طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ برس اسی مقابلے میں گولڈ میڈلز جیت کر شہرت حاصل کی تھی۔

طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے مجموعی طور پر 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا تھا دونوں ہی صرف وہ خواتین کھلاڑی تھیں جنہوں نے میڈلز جیتے

طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی ملک کا نام روشن کرنے لیے بڑی محنت کی ہے، 31 جولائی سے ہونے والے ایونٹ کے لیے فنڈز رکاوٹ بن رہے ہیں، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے، امید ہے انتظام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اوپن ایونٹ کی کم کیٹگریز میں رجسٹریشن کرائی آج کے دور میں ادھار لینا بھی مشکل ہے،ہماری تیاری اچھی ہے خواہش ہے کہ اس ایونٹ میں ملک کے لیے دوبارہ میڈلز جیتیں

WhatsApp
Get Alert