اوکاڑہ ؛ باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا

اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچیوں کی ماں تھانہ تھیم موڑ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچیوں نے کے باپ نے اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں نہر میں پھینک دی ہیں ، شکایت ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم کو گرفار کرلیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، ریسکیو ٹیموں نے کشتی اور پلنجر کی مدد سے نعشوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری طرف دوسری شادی نہ ہونے پر فائرنگ کرنے والا ملزم اپنی 3 بیٹیوں کا بھی قاتل نکلا ، پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے بگھیانہ خورد میں پیش آئے اس واقعے میں گزشتہ روز ایک شخص نے اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی تھی ، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تاہم دوران حراست ملزم نے اپنی ہی 3 بیٹیوں کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا۔

اس سے قبل کراچی میں بھی ایک باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا انکشاف ہوا ، کراچی کی مقامی پولیس نے شارع فیصل تھانے کی حدود بلاک 12 گلستان جوہر میں قمروش نامی 16 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا اور مقتولہ کے حقیقی باپ زین العابدین عرف ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے اس کیس کے حوالے سے بتایا کہ زین العابدین نے اپنی بیٹی کو اپنے پڑوسی عدیل لاشاری کے ساتھ ناجائر تعلقات کے شبہ میں قتل کیا تھا اور قتل کے بعد ملزم خود ہی مقدمے کا مدعی بھی بن گیا تھا۔