پنجاب

وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کو مسٹرکلین قرار دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کو مسٹرکلین قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان مسٹر کلین ہیں جبکہ میں تو تنخواہ بھی نہیں لیتا، سب کو انکم ٹیکس ‏کے ساتھ سیل ٹیکس بھی دینا پڑے گا، آپ کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں ہمیں سب پتا ہے، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ چند دنوں میں ان تک پہنچ جائیں گے، جب تک وزیرخزانہ کے منصب پر ہوں سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، اس قوم کو ٹھیک کریں گے، ٹیکس نادہندگان کو کسی صورت ہراساں نہیں کریں گے۔ ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے بس سوئچ آن کرنے کی ضرورت ہے، بہتر ہے ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ ٹیکس ادا کردیں، اگر پھر بھی ٹیکس نہیں دیں گے تو قانونی کاروائی کریں گے۔

چند ہفتوں میں بغیر نوٹس ایف بی آر ٹیکس نادہندگان تک پہنچ جائے گا۔ لوگ بڑے گھروں میں رہتے ہیں، بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں لیکن ٹیکس کم دیتے ہیں۔ بیرون ملک اگر آپ ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کا ووٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچا جائےگا، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے، اب سب کو ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا دائرہ اختیار ہے، جب کوئی ٹیکس نہیں دے گا تو ترقی کیسے کریں گے، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے۔ ٹیکس کا نظام خودکار بنانے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔

متعلقہ خبریں