بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 4 خوارج ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن شعبان جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک 109 خوارج مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب زیارت میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق پولیس اہل کاروں کے لواحقین کا دھرنے کوئٹہ اور زیارت میں جاری ہیں۔
حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کے دو دور ہونے کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے، مظاہرین کی جانب سے زیارت واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن حکومتی وفد کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے دھرنا ختم نہیں کیا۔
دھرنے کے قریب کنٹینر میں 8 پولیس اہلکاروں کی میتیں رکھی ہوئی ہیں، دیگر پولیس اہلکاروں کی تدفین زیارت اور سنجاوی کے علاقوں میں کر دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ 7 جولائی کو زیارت کے علاقے مانگی میں دہشت گرد حملے میں 30 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert