ٹرمپ کا ایرنی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی اور دیگر ممالک کے کارگو پر 20 فیصد فیس کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ایرانی جہازوں پر پابندی ہوگی جبکہ دیگر ممالک کے کارگو جہازوں سے 20 فیصد فیس وصول کی جائی گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکے گی۔ ایران کے علاوہ دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقہ کار کا عمل فوری شروع کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert