مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان ٗ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)مری،گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان کے بعد محکمہ موسمیات نے 50 سے 90 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔انتظامیہ نے کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لیے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مری سے باہر موجود شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مری کا رُخ نہ کریں۔اس کے علاوہ برفانی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے پاس

کھانے پینے کی اشیا نہ ہونے کے برابر ہیں اور دواؤں کی قلت کا بھی سامنا ہے۔