آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ول پیوکووسکی نے دورۂ پاکستان پر نظریں جما لیں
سڈنی (قدرت روزنامہ) انجری کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے دور آسٹریلوی کرکٹر ول پووسکی نے دورۂ پاکستان پر نظریں جما لی۔ 23 سالہ ول پووسکی ایشز سیریز کا حصہ نہیں بن سکے ہیں، سلیکشن چیئر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ول پووسکی رواں سال پاکستان کے دورے پر جانا چاہتے ہیں۔ جارج بیلی نے انہیں آسٹریلیا کے لانگ ٹرم پلانز کا حصہ قرار دیا ہے۔
ول پووسکی کا کہنا تھا کہ کندھے کی انجری کے بعد مجھے ٹریک پر آنے کے لیے 5 سے 6 ہفتے لگے ، پہلے دو ہفتے بہت مشکل تھے۔ انہوں نے کہا کہ انجری سے واپس آنے کے بعد نارمل ہونے میں وقت لگتا ہے، اگر ڈومیسٹک میں اچھا کھیلتا ہوں تواس کا مطلب سب ٹھیک ہے۔