“میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں”

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) “میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں”، عجیب نام والے بھارتی شہری کی سوشل میڈیا پر وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کی جانب سے ایک ایسے بھارتی نوجوان کی کہانی سامنے لائی گئی ہے جس کا نام مہلک عالمی وبا سے ملتا جلتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ٹریول کمپنی کے بانی، بھارتی شہری کا نام کووڈ” ہے، جن کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں تفریحی انداز میں لکھا کہ “میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں”۔ بھارتی نوجوان کا یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، ان سے متعلق طرح کی طرح کی میمز بننے لگیں۔ کووڈ نے اپنے نام کے حوالے سے دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے۔

نوجوان کے مطابق ان کی والدہ کا بتانا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی اس نام کا انتخاب کرلیا تھا، اس نام کا مطلب “عالم” یا “سیکھنے والا شخص” ہے۔

نوجوان کا مکمل نام کووڈ کپور ہے، ان کا کہنا ہے کہ مہلک عالمی وبا کے پھیلاو کے بعد انہوں نے جب پہلی مرتبہ بیرون ملک سفر کیا تو ان کا نام سننے والا ہر شخص حیران رہ گیا۔ انہوں نے تفریحی انداز میں سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ “میں 1990 سے کووڈ پازیٹیو ہوں”۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

6 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

6 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

7 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

7 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

7 hours ago