اے این پی رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی کے فرزند محمد خان اچکزئی نے برطانیہ سے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری حاصل کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کے فرزند محمد خان اچکزئی نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف لنکاشائر (University of Lancashire) سے بیچلر آف لاز آنرز (Bachelor of Laws with Honours – LLB) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔

اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر ان کے والد، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے اپنے بیٹے کی اس شاندار تعلیمی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
