صبور علی کا سوشل میڈیا پر نام تبدیل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز معروف اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ صبور نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود صبور علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرکے ’صبور علی انصاری‘ کردیا ہے۔
صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنے پر اُن کے مداح بہت خوش ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔علی انصاری اور صبور کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی تھی۔