مری کی صورتحال ،سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا گیا

مری (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے . تفصیلات کے مطابق مری میں شدید برفباری کی وجہ سے زندگی مفولج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ مری کی سیر کو جانے والے متعدد سیاح بھی بُری طرح پھنس گئے ہیں .

مری میں ٹریفک جام اور گاڑیوں میں پھنسے سیاحوں کی اموات کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی .
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری کی صورتحال پر فوری نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کی صورتحال انتہائی خراب ہونے کے بعد سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری دفاتر کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ہے . وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیدا شدہ صورتحال میں سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے .

عثمان بزدار نے مری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں اور سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے . وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت بھی کی .
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت بھی کی گئی جبکہ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ صورت حال میں مری کا رخ کرنے سے گریز کریں . واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی . مری میں مسلسل بارش اور شدید برفباری اور ہنگامی موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیاحوں اور شہریوں کی سہولت و رہنمائی کے لیے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں