لاہور: حکومتی اقدامات دھرے رہ گئے، نان بائیوں کا قیمتوں میں اضافے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نام بائیوں نے بھی روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں۔
نام بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 9روپے اور نان کی قیمت میں 10 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد روٹی 25 روپے کی اور نان 35 روپے کا ہو گیا ہے۔
نام بائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے کا ہے، اگر حکومت نے ان کی قیمت پر روٹی فروخت نہ کرنے دی تو تندور بند کردیں گے۔
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ گندم کے ریٹ کم کیے جائيں گے۔
دوسری جانب پشاور میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3000 روپے کا ہوگيا ہے۔
ادھر کوئٹہ میں 20 کلو آٹا 2800 روپے کا ہوگیا جبکہ تندور پر روٹی 40 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert