ڈاکٹر حامد چوئی نے کورین زبان میں قرآنِ پاک اور صحیح بخاری کا ترجمہ مکمل کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تاریخ میں پہلی بار کورین زبان میں بھی قرآنِ مجید اور صحیح بخاری کا ترجمہ مکمل کر لیا گیا ہے، یہ ترجمہ کورین ڈاکٹر حامد چوئی یونگ کِل کی جانب سے کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورین ڈاکٹر حامد چوئی دنیا کے پہلے کورین مسلمان ہیں جنہوں نے قرآن مجید اور صحیح بخاری کا اپنی زبان میں ترجمہ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
ڈاکٹر حامد چوئی کے اس کارنامے کے چرچے اس وقت سوشل میڈیا پر بھی ہو رہے ہیں۔


ترک خبر رساں ادارے کی جانب سے بھی اسی سے متعلق ایک ٹوئٹ کی گئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by عمران نیازی (@niazi.149)


دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حامد چوئی کو قرآن مجید اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ کرنے میں 7 سال کا عرصہ لگا۔
ڈاکٹر حامد چوئی یونگ کِل کا اپنے اس کارنامے سے متعلق کہنا ہے کہ ’یہ بہت ضروری تھا کہ کوریا میں رہنے والے غیر مسلم افراد اور مسلمان با آسانی اسلامی تعلیمات سیکھ اور سمجھ سکیں۔‘