بلوچستان میں حکومتی کارکردگی مکمل ناکام، طاقت کے بجائے قومی مفاہمتی پالیسی وقت کی اہم ضرورت؛ شاہد خاقان عباسی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ملاقات میں اتفاق


اسلام آباد(ڈیلی قدرت) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی، پنجاب کے صدر ملک ایوب اور نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی ملاقات۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورت حال اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی بگڑتی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل بھی سیاسی ہے، بلوچستان میں قومی مفاہمتی پالیسی کی ضرورت ہے اور بلوچستان کی سیاسی و قومی قیادت کی سیاسی اسپیس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے بڑے پیمانے پر سیاسی ریفارم کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp
Get Alert