قرآنِ کریم کی کتابت کیسے ہوئی؟ مکہ میوزیم میں نمائش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے قرآنِ پاک کے میوزیم میں اُن اشیا کی نقول کی نمائش جاری ہے جن کے ذریعے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں وحیِ مبارک کی کتابت کی جاتی تھی۔
اِس نمائش کو دیکھنے کے لیے میوزیم میں آنے والوں کو الہام (وحی) کے آغاز کے بارے میں معلومات حاصل کر کے ایک تعلیمی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ نمائش دیکھنے والے اُن طریقوں سے بھی آگاہ ہوتے ہیں جنھیں صحابۂ کرام قرآنِ پاک کی آیاتِ مبارکہ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال میں لاتے تھے۔
نمائش میں رکھی گئی چیزوں میں چمڑے کے پارچے، کھجور کے درختوں کے پتے، لکڑی کے تختے، پتھر اور جانوروں کی ہڈیاں جن میں جانوروں کے شانے کا چوڑا حصہ اور پسلیاں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نمائش میں رکھی گئی چیزیں، اُس اصل مواد کی نقل ہیں جو پیغمبرِ اکرم کے زمانے میں استعمال ہوتی تھیں۔
یہ تمام اشیاء (جن کی نقول کی نمائش جاری ہے) قرآنِ پاک کے مکمل مصحف کی شکل میں آنے سے پہلے استعمال میں لائی جاتی تھیں۔

حرا ڈسٹرکٹ کے قرآن میوزیم میں جاری اِس نمائش میں وضاحت کے لیے انٹرایکٹیو پریزینٹیشنز بھی شامل ہیں۔ میوزیم میں موجود اشیا سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مواد کیسے استعمال ہوتا تھا جس سے قرآنِ پاک کو اس کی اصل صورت میں برقرار رکھنے کے لیے کی جانی والی کوششوں کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔
حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کی ایک اہم روش یہ بھی ہے کہ میوزیم میں قرآنِ پاک کی تاریخ، اُس کے علوم اور آیاتِ مبارکہ کو ضبطِ تحریر میں لانے اور اِسے یکجا کرنے کے مختلف مراحل کو بھی لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے جدید ہالوں اور انٹرایکٹیو ٹیکنالوجیوں کے ذریعے نمائش دیکھنے والوں کو ایک ایسا تعلیمی تجربہ پیش کیا جاتا ہے جس میں وہ ڈوب کر رہ جاتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert