ندا یاسر کے ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر کا اپنے چھوٹے بھائی کی شادی پر کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔ندا یاسر کے چھوٹے بھائی طلحہٰ پاشا کی شادی کی تقریبا ت جاری ہیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ شام طلحہٰ پاشا کی ہونے والی مہندی کی تقریب پر ندا یاسر نے بھرپور ڈانس پرفارمنس دی، ندا یاسر نے مشہور بھارتی گانوں پر ڈانس کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا ایپلکیشنز پر اس وقت وائرل ہیں۔
View this post on Instagram
ندا یاسر اس دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور اداکاراؤں اور اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
گلابی رنگ کی خوبصورت فراک میں ملبوس ندا یاسر کی جانب سے کیا گیا ڈانس اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔