امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی پر پاسداران انقلاب کا مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کا اعلان

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی پر پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے والے دوسرے تمام برآمدی راستے بند کر دیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی توانائی کی برآمدات یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہاکہ آبنائے ہرمزاس وقت تک بندرہےگی جب تک امریکا ایران کےقانونی نظامِ حکمرانی کوتسلیم نہیں کرلیتا۔
