ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ


تهران(قدرت روزنامہ)ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع علی السالم ائیربیس پر میزائل اور ڈرونز سے مشترکہ حملہ کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اس نے (C-RAM) ابتدائی وارننگ ریڈار اور امریکی فوجیوں کے جمع ہونے کے مقام کو نشانہ بنایا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آپریشن “نصر 2” کی آٹھویں لہر کے دوران کیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا پر کویتی سرزمین کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کویتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کریں۔

WhatsApp
Get Alert