احد کی صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر مداح تشویش میں مبتلا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی سالی صبور علی کی شادی میں شرکت نہ کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا . گزشتہ روز سجل علی کی بہن و اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں جہاں اُن کے رشتہ داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی تو وہیں ان کے شوہر اور صبور کے بہنوئی احد رضا میر شادی کی تقریب میں نظر نہیں آئے .


احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ صبور کی شادی کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل اور احد کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے جارہے ہیں . اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ کی ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لی گئی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا احد کے لیے صبور علی کی شادی سے زیادہ یہ شادی اہم تھی؟دوسری جانب سجل علی بھی اپنی بہن کی شادی میں کچھ کھوئی کھوئی سی نظر آئیں، صارفین کا کہنا ہے کہ احد کی غیر موجودگی نے سجل کو اُداس کیا . واضح رہے کہ حال ہی میں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبروں پر اُن کی مینجر نے ردّعمل دیا تھا .
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سجل علی اور اُن کے شوہر احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مختلف ڈیجیٹل خبر رساں اداروں کی جانب سے یہ خبریں شائع کی جارہی ہیں کہ جوڑے کی علیحدگی ہوگئی ہے . سجل علی کی مینجر نے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لیے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں . ‘

. .

متعلقہ خبریں