پنجاب: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پمپس کو ایندھن کی سپلائی محدود کردی


لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری نعمان مجید نے کہا ہےکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپوں کو تیل کی سپلائی محدود کر دی ہے۔
ایک بیان میں چوہدری نعمان مجید نے کہا کہ شہر میں آج طلب کے مقابلے میں صرف 50 فیصد تیل سپلائی کیا گیا، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے باعث سپلائی کم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپلائی محدود ہونے سےدیہی علاقوں میں 90 فیصد اورشہری علاقوں کے 50 فیصد پیٹرول پمپ متاثرہوئے ہیں۔
دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر ہورہی ہے، اوگرا کو چاہیے کہ ملک بھر میں تیل کی دستیابی یقینی بنائے، روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نظام ناقابلِ عمل ہے، ایسا ردوبدل عوام کے مفاد میں ہے نہ کاروبار کے لیے موزوں ہے۔

WhatsApp
Get Alert