پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا ترانہ شعیب ملک گائیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، ٹیمیں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے انعقاد سے قبل آفیشل ترانہ جاری کیا جاتا ہے، بعد ازاں ٹیمیں بھی اپنے اپنے ترانے جاری کرتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)


اب تک ترانوں کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کا ترانہ کون تیار کرے گا لیکن اس سے قبل شعیب ملک کی تصویر نے سب کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور زلمی کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ’پشاور زلمی کا ریپر‘ لکھا۔
شعیب ملک کی تصویر دیکھ کر مداح قیاس کررہے ہیں کہ اس مرتبہ زلمی کا گانا شعیب ملک ہی تیار کریں گے۔جہاں شعیب ملک کے مداح ان کے نئے اسٹائل پر ان کی تعریفیں کررہے ہیں وہیں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا۔