صرف “بسم اللہ” سن کر قرآنی سورت پہچاننے والا سینیگال کا نابینا بچہ


ڈاکار(قدرت روزنامہ)سینیگال سے تعلق رکھنے والے ایک نابینا بچے نے قرآنِ کریم سے اپنی غیرمعمولی وابستگی کے باعث لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ بچہ صرف شیخ محمد ایوب رحمہ اللہ کی آواز میں ہر سورت کے آغاز پر پڑھی جانے والی “بسم اللہ” سن کر فوراً بتا دیتا ہے کہ اب قرآن کی کون سی سورت کی تلاوت شروع ہونے والی ہے۔
اس کی یہ منفرد صلاحیت قرآنِ مجید سے گہری محبت، مسلسل سماعت اور غیرمعمولی یادداشت کا مظہر سمجھی جا رہی ہے، جسے اللہ تعالیٰ کی خاص عطا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس بچے کو قرآنِ کریم کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے، اس کے علم، عمل اور حافظے میں برکت دے، اور ہم سب کو بھی قرآنِ مجید کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس سے مضبوط تعلق قائم رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔

WhatsApp
Get Alert