حکومت نے شوگر ملز کی چینی ایکسپورٹ کرنے کی درخواست موخر کردی
حکومت نے فیصلہ کیا ہے مقامی ضرورت پوری کرنے کے بعد ہی چینی برآمد کی اجازت دی جائے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی باہر بھیجنے کی درخواست موخر کردی۔
ذرائع کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ آئندہ کرشنگ سیزن پر ہوگا، مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے باعث یہ درخواست موخر کی گئی ہے۔ Flora& Fauna
شوگر ملز نے 13 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی ہونے کا دعویٰ کیا جس سے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مقامی ضرورت پوری کرنے کے بعد ہی چینی برآمد کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بعد میں چینی درآمد کرنے کی نوبت سے بچنا چاہتی ہے، گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔
