بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی برقرار، نوکنڈی 46 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر سبی 44، تربت 40 اور کوئٹہ 39 ڈگری ریکارڈ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس کے علاوہ سبی میں 44، تربت میں 40، کوئٹہ اور چمن میں 39، ژوب میں 35، قلات میں 33، زیارت میں 24، گوادر میں 31 اور جیوانی میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خصوصا بچوں، بزرگوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔
