نکاح کے وقت ہی دولہے کو گرفتار کیا جائے گا ۔۔ نکاح رجسٹر ختم کر کے اب ملک میں کس نئے طریقے سے نکاح کروایا جائے گا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں نکاح رجسٹر ڈ ختم کر دیے گئے، نیا نظام متعارف . میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح رجسٹرڈ کے بجائے اب ایک ٹیب متعارف کروائی جائے گی .
جس کے تحت امام مسجد کو 1 ماہ کا لوکل گورنمنٹ کورس کروائے گی تاکہ تمام نکاح خواں یہ ٹیب صحیح سے استعمال کرنا سیکھ جائیں . یہی نہیں اس ٹیب پر نکاح خواں کا پہلے اکاؤنٹ بنایا جائے گا جس کے بعد وہ نکاح کی فیس اس میں جمع کروائے گا اور پھر گواہان کے شناختی کارڈ اسکین ہونگے . پھر بائیو میٹرک ہو گی،
بعد میں اگر شناختی کارڈ کی اسکیننگ اور انگوٹھوں کے نشان پیچ ہوئے تو نکاح قابل قبول ہوگا . اس کے علاوہ اسی ٹیب سے مولوی صاحب دولہے کی تصویر بھی بنائیں گے تو اگر دولہا مفرور ہوا یا کسی مقدمے میں نامزد ہوا اور یا ٹیکس چور ہوا تو اسے موقع پر گرفتار کر لیا جائے گا . کیونکہ یہ ٹیب جو تما م نکاح خواہوں کو دی جائے گی اس کا مکمل رابطہ نادرا سے ہو گا . واضح رہے کہ اگر نکاح خواں نکاح کی فیس جمع نہیں کرواتا یا پھر آپ سے نکاح فیس نہیں دیتے تو دوسرا نکاح نہیں ہوگا . اور امام مسجد کی سم کے زریعے یہ پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں گے .
. .