چین کے شہر چونگ کنگ میں دھماکا، 16 افراد ہلاک

(قدرت روزنامہ)چین کے شہر چونگ کنگ میں دھماکے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں .

چین کے جنوب مغرب میں چونگ کنگ میں ایک کینٹین کی عمارت میں گیس کے اخراج کے باعث ہونے والے ایک دھماکے کے بعد منہدم ہو گئی، جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے .

مقامی میڈیا نے بتایا کہ جمعہ کی آدھی رات میں 26 افراد کو اس جگہ سے اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 16 کی موت ہو گئی تھی جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے اور دیگر زخمی بھی اسپتال میں ہیں .

ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے 600 سے زائد اہلکاروں کی ایک ٹیم چونگ کنگ کے وولونگ ضلع میں جائے وقوعہ پرریسکیو کی جارہی ہے .

عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا بہت خوفناک تھا ہماری تمام کھڑکیوں کے شیشے اڑ گئے .

واضح رہے کہ کمزور حفاظتی معیارات کی وجہ سے چین میں گیس کا اخراج اور دھماکے کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے .

جون میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں پھٹنے والے گیس کے دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور دکانداروں سے بھری ایک مصروف دو منزلہ عمارت سے ٹکرا گئے تھے .

اسی مہینے مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور زیادہ زخمی ہوئے، سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تمام متاثرین بورڈنگ اسکول کے طالب علم تھے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں